رانا ثناء اللہ

ٹی ٹی پی یا کسی اور دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہونگے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ٹی ٹی پی یا کسی اور دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ آرمی چیف نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کے معاملے پر مکس پیغامات نہیں دینے چاہییں، بیانیے میں وضاحت ہونی چاہیے کہ کسی دہشت گرد سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں، کارروائی کر کے چلے جاتے ہیں، پاکستان نے افغان حکومت کے سامنے ثبوت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ایک انٹرویو میں رانا ثناء نے کہا کہ افغانستان نے وعدہ کیا تھا کہ اس کی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغان حکومت کو کہا جائے گا کہ وہ وعدہ نبھائیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وہ وضاحت یہ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ ٹی ٹی پی یا دیگر دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ کوئی حملہ آور ہو تو بین الاقوامی قوانین اجازت دیتے ہیں کہ اپنے دفاع میں اس کو روک سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، پاکستان کا کوئی ایریا دہشت گردوں کے قبضے میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے