رئیلٹی اسٹارکم کارڈیشین

امریکا کی رئیلٹی اسٹارکم کارڈیشین بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

نیو یارک (پاک صحافت) امریکا کی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ کم کارڈیشین بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔  جبکہ ان کے  مبینہ شوہر کے اثاثے 6 ارب ڈالر کی مالیت سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔  امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رئیلٹی اسٹار اور کاروباری خاتون کم کارڈیشین ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر سے لے کر اب تک کم کارڈیشین کی دولت میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی ریپر اور کم کارڈیشین کے مبینہ شوہر کین ویسٹ کا شمار بھی ارب پتی افراد میں ہوتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 6 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ فوربز کے مطابق 2020 کے دوران ریکارڈ 493 افراد ارب پتی بننے میں کامیاب ہوئے یعنی اوسطاً ہر 17 گھنٹے میں ایک فرد ارب پتی بننے میں کامیاب ہوا۔ اس سے قبل 2015 میں سب سے زیادہ افراد کے ارب پتی بننے کا ریکارڈ بنا تھا جن کی تعداد 290 تھی۔ یاد رہے کہ معروف امریکی رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشین، ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک اور دنیا کے کم عمر 18 سالہ کیون ڈیون لیہمن اس فہرست کا نیا اضافہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے