احسن اقبال

خان صاحب کا آج بحیثیت وزیر اعظم آخری عوامی جلسہ ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی  آئی) حکومت کے جلسے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کا آج بحیثیت وزیر اعظم آخری عوامی جلسہ ہے۔ احسن اقبال نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار ارب کے نئے قرضوں کا بوجھ اس قوم پر چڑھایا، ان قرضوں کے عوض آپ نے کونسا نیا منصوبہ بنایا؟

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جاری بیان میں  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ   الیکشن کمیشن آپ سے فارن فنڈنگ کا جواب مانگ رہا ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے، آپ نے بھارت اور اسرائیل کی لابی سے بھی پیسے لئے، اور اس پیسے سے آپ نے ملک کے اندر انتشار پھیلایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی صاحب آج آپ اپنے آخری جلسے میں توشہ خانہ کیس کے تحت غیر ملکی تحفوں کا حساب دیکر جائیں گے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ آپ کی غیر ملکی اکاؤنٹ اور فنڈنگ تو پکڑی جا چکی ہے الٹا چور مچائے شور۔ ریاست مدینہ میں خلیفہ وقت سے ایک شہری پوچھ سکتا ہے، کہ ہمارے حصے میں تو ایک چادر آئی ہے آپ کا لباس دو چادروں سے کیسے بنا ہے، آپ بتائیں کہ آپ نے غیر ملکی تحفوں میں کیا خیانت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے