جگن کاظم

ہمیں دوسروں کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے، جگن کاظمی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل جگن کاظم کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ انسان خود غلطی کرے اور اس سے سیکھے بلکہ ہمیں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل جگن کاظم نے کہا ہے کہ انسان کی اصلیت اس کے اخلاق سے واضح ہو جاتی ہے اور میں اپنے شو کے ذریعے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں۔ جگن کاظم خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میں اپنے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل جگن کاظم نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑی تبدیلیاں رونماہو رہی ہیں جن میں سے کچھ مثبت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تشدد کا رجحان پروان چڑھا ہے، دلیل سے جواب دینے کی بجائے اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے