مولانا فضل الرحمن

اسٹیبلشمنٹ ملک کو طاقتور اور توانا بنانا چاہتی، انہیں بلیک میل کیا جارہا۔ مولانا فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو طاقتور اور توانا بنانا چاہتی، انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی ایک تاریخ اور نظریہ کا نام ہے، یہ ملک ہمارا ہے کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا ہے، ایک نظریاتی وطن حاصل کیا، ہمیں بحثیت قوم اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، ہمیں پرانی لکیریں مٹانی ہوں گی اور نئے زوایے کے ساتھ مستقبل کو استوار کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے رویوں سے مذہب کے خلاف سازش کو ناکام بنانا ہے، افغانستان اور بنگلادیش آگے جارہے ہیں اور ہم مہنگائی کا شکار ہورہے ہیں، ایک ایجنڈے کے تحت ایسی حکومت قائم کی گئی کہ ملکی معیشت کا خاتمہ کردیں، صرف چیئرمین پی ٹی آئی نہیں جس جنرل نے اسے مسلط کیا ہے وہ بھی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی منصوبہ بندی ہے، حادثاتی نہیں، آج ان لوگوں کو قوم کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے، آج ملک کو معاشی بحران کا شکار بنایا جا رہا ہے، ہماری فوج اور بیوروکریسی کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، قیام امن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو لوگ ملک کے مجرم ہیں، ان لوگوں کو خیبرپختونخوا کی سیاست حوالے کیا جا رہا ہے، ہمیں بھی کہا جاتا ہے کہ ان سے اتحاد کریں، ہمیں کامیابی ہوگی لیکن ہم تیار نہیں، ہم نے غیرت کی سیاست سیکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے