الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 کے متعلق ووٹرز کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات کا آغاز کردیا، ووٹر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 جنوری 2024 سے عوام الناس کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات فراہم کے انتظامات کر لیے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ووٹرز کو اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجنا ہوگا، یہ سروس 29 جنوری 2024 سے دستیاب ہوگی اور ہر ووٹر اس سروس کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کا نام معلوم کر سکے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ اس سروس کے چارچز 2 روپے فی ایس ایم ایس ہیں، تمام ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اور گھر والوں کے ووٹ کی تفصیلات بروقت حاصل کر لیں تاکہ پولنگ اسٹیشن میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے