مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف نے اگلی قسط کا حجم بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کا حجم بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے اور اگلی قسط کا حجم بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، جس کے بعد معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کے حالات بدل گئے ہیں، کپاس اور گندم کی فصلیں تباہ ہوئیں تو ہمیں دونوں چیزیں درآمد کرنا پڑسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام سیلاب زدگان کے لیے رقم جمع کرنا ہے، بل گیٹس سے بھی امداد کی بات کی ہے، ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکے مگر کرپشن کی بات جھوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے