راجہ ریاض

عمران خان کی نااہلی و نالائقی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان کے چار سالہ دور اقتدار میں نااہلی و نالائقی کی وجہ سے آج ملک کو معاشی بحران درپیش ہے، اگر اس وقت صحیح فیصلے کئے جاتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری عزت نہیں کرتے تھے اس لیے انہیں چھوڑا۔ عمران خان کے اتحادی ساتھ چھوڑ گئے، اگر وہ اسمبلی میں آجائیں تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ عمران خان کی جماعت بڑی ہے، یہ اسمبلی میں آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا ہے کہ سب سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھ کر ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا چاہیے، اگر عمران خان سیاست دانوں کے ساتھ نہیں بیٹھتے تو سمجھوں گا وہ ملک سے سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نہ تو وہ خود پی ٹی آئی کا ٹکٹ لیں گے اور نہ ہی پی ٹی آئی انہیں ٹکٹ دے گی، وہ الیکشن کا وقت آنے پر فیصلہ کریں گے کہ کسی پارٹی کا ٹکٹ لینا ہے یا آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے