سعد رفیق

ڈپٹی اسپیکر پر گجراتی غنڈوں کا حملہ عمران اور پرویز الہٰی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے، سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پنجاب اسمبلی میں پیش آئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر پی ٹی آئی اور گجراتی غنڈوں کا حملہ عمران اور پرویز الہٰی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان  میں کہا کہ حکومت بچانے اور ووٹنگ روکنے کیلئے یہ فسطائی ٹولہ جمہوریت اور ریاست کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین قانون اور عدالتی حکم کی دھجیاں اڑانا شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس سے قبل شدید ہنگامہ ارائی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو حکومتی ارکان کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب سمبلی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ اسمبلی کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے