میرا

کیا اداکارہ میرا واقعی پاگل ہیں؟

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا سے متعلق سوشل میڈیا پر ان کے پاگل ہونے سے متعلق  ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے، اس حوالے سے ان کی والدہ کا ایک ویڈیو بیان بھی بہت وائرل ہو چکا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی آخری بار میر ا سے گفتگو 5 اپریل کو ہوئی تھی۔ جس کے دوران میرا کا کہنا تھا کہ انہیں مینٹل اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کی والدا کا بتانا ہے کہ ’5 اپریل کو میری میرا سے بات ہوئی، اس نے بتایا کہ امی جان ،مجھے کسی نے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے‘۔ میرا کی والدہ کے مطابق میرا نے انہیں بتایا کہ انہوں نے مینٹل اسپتال میں بہت شور مچایا کہ وہ پاگل نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کے کچھ ٹیسٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ میرا کی والدہ نے مزید بتایا کہ ’میں نے میرا سے رابطہ کیا تو میرا رابطہ نہیں ہوپایا اس کے تمام ذاتی نمبر بند جارہے ہیں‘۔ خیال رہے کہ میرا کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے بھی  مدد کی اپیل کی اور کہا کہ ’میری بیٹی کو بازیاب کرواکے پاکستان واپس بلائیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے