سونی اسمارٹ فون

سونی کی جانب سے 2 نئے اسماٹ فونز متعارف

(پاک صحافت) ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں، سونی کمپنی کی جانب سے نئے اسمارٹ فونز  کی ویڈیو جھلک بھی پیش کر دی گئی ہے، دونوں ویڈیوز میں کمپنی کی کیمروں اور آڈیو میں مہارت کو دکھایا گیا ہے اور کمپنی نے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا ہے۔ ویڈیو میں فونز کے ہارڈویئرز جیسسے ہیڈونز، کیمروں اور دیگر پروفیشنل آلات کو بھی دکھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سونی کے نئے ایکسپیریا فونز 14 اپریل کو متعارف کرائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے کمپنی نے 2 ٹیزر ویڈیوز جاری کی ہیں۔ پہلی ویڈیو سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ ایکسپیریا 1 III یا ایکسپیریا 10 III ہیں یا نہیں۔ جبکہ دوسری ویڈیو میں اسمارٹ فون کی جھلک بھی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا اور ایسی افواہیں کہ ان میں ایک پیری اسکوپ کیمرا بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ سونی کی جانب سے نئے فونز 14 اپریل کو متعارف کرائے جائیں گے اور یہ ایونٹ سونی کے آفیشل یوٹیوب چینیل پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایکسپیریا 1 III میں 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح ایکسپیریا 10 III میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر اور 6 جی بی ریم جیسے فیچرز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے