اسماعیل راہو

اسماعیل راہو کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کے تیر

کراچی (پاک صحافت) صوبہ سندھ کے وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر طنز کے تیر چلا دیئے، اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ  کل حکومت نے عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور آج پیٹرول نہیں مل رہا، عوام کو پیٹرول ملے نہ ملے مگر وفاقی وزراء کو تو مفت میں مل جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے جاری بیان  میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کی نااہلی کے باعث آج پیٹرول عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگ دفاتر پہنچ نہیں سکتے ، ملک میں بجلی بند، گیس بند ،روڈ بند ، اسپتال بند، چینی بند اور روٹی بند ایک چیز کھلی رہتی تھی مگر پیٹرول پمپس وہ بھی بند ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  نالائق حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے، عمران حکومت آئی ایم ایف سے معاہدوں کے بعد پیٹرول سمیت دیگر اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ پہلے ہی مہنگائی سےعوام پریشان ہے اور اب پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے