طلال چوہدری

ملک میں ایسا الیکشن نہیں ہوگا جو عمران خان کی خواہش پوری کرے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری  سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  یہ جیل بھریں یا کوئی اور تحریک چلائیں ایسا الیکشن نہیں ہوگا جو عمران خان کی خواہش پوری کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بچے لندن جائیں اور لوگوں کے بچے جیل بھریں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ  عمران خان کو چاہیے جیل بھرو تحریک کی قیادت کریں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ  ایسا بزدل آدمی جس کے اپنے بچے لندن میں ہیں وہ کیا جیل بھرے گا؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے