میرا دل عاطف اسلم کی وجہ سے ٹوٹا تھا، اداکارہ درفشاں سلیم

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ ان کا دل پہلی بار عاطف اسلم کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔ خیال رہے کہ میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا دل پہلی بار عاطف اسلم نے توڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران اداکارہ درفشاں سلیم نے بتایا کہ جب وہ او لیولز میں تھیں اس وقت انہیں عاطف اسلم پر شدید قسم کا کرش تھا کہ ہر وقت صرف ان ہی کے گانے سنتی رہتی اور اپنی دوستوں اور بہن سے ان کے بارے میں باتیں کرتی رہتی تھیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ عاطف اسلم کی سارہ بھروانہ سے شادی کے 2 دن بعد میری ان سے پہلی ملاقات ہوئی، اس وقت ان کی شادی کا سن کے دل ٹوٹ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے