شیری رحمان

3سال کی بدترین کارکردگی پرحکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین سالہ کارکردگی پر شدید ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کہ  حکومت اپنی تین سالا نااہلی، بدانتظامی اور ناکامیوں پر شادیانے بجا رہی ہےحالانکہ تین  سال کی بدترین کارکردگی پر تحریک انصاف کی حکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے حکومتی تین سالہ کاکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں شامل ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا،  انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تین سالا کارکردگی دیکھ کر اب آپ کے ووٹرز ‘گھبرانے’ لگے ہیں، آپ کی تین سالا تباہی اور ناکامیوں کی داستان سے پوری دنیا واقف ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 3 سال سے بجلی، گیس، پیٹرول، ادویات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کیا مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں اضافے کو حکومت اپنی کامیابی سمجھ رہی ہے؟ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 3 سال کارکردگی کے بدترین سال عوام کبھی نہیں بھولی گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے