چین کا 5 سال کے اندر چاند پر بیس کی تعمیر شروع کرنے کا منصوبہ

(پا ک صحافت) چین آئندہ 5 سال میں چاند پر ایک بیس (base) اسٹیشن تعمیر شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں نے بتایا کہ چاند کی سطح پر موجود گرد سے اینٹوں کی تیاری سے اس بیس کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہوانگزو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدان Ding Lieyun نے بتایا کہ چاند کی گرد سے پہلی اینٹ کی تیاری 2028 میں چینگ ای 8 مشن کے دوران متوقع ہے۔ ماضی میں یہ رپورٹس سامنے آئی تھی کہ چاند پر چین کے بیس اسٹیشن کو جوہری توانائی سے چلایا جائے گا۔ البتہ ابھی یہ واضح نہیں کہ پوری بیس کو چاند کی سطح پر موجود گرد سے تعمیر کیا جائے گا یا صرف مخصوص حصوں کو۔

Ding Lieyun کے مطابق ‘بتدریج زمین سے باہر پناہ گاہوں کی تعمیر نہ صرف خلائی کھوج کے لیے ضروری ہوگی بلکہ ایک خلائی طاقت بننے کے لیے چین کو اس کی ضرورت بھی ہوگی’۔ یاد رہے کہ چین کی جانب سے چاند پر مشنز بھیجے گئے ہیں جبکہ اس نے اپنا اسپیس اسٹیشن بھی تعمیر کیا ہے اور مریخ پر مشن بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے