اداکار

فیصل قریشی لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر پھٹ پڑے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر پھٹ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔ خیا ل رہے کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے شو میں فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شو آن ائیر جارہا ہے۔ اس موقع پر فیصل قریشی نے شدید غصے میں کہا کہ یہ شو آن ائیر جارہا ہے اور آپ انہیں تھپڑ مار رہی ہیں، آپ لوگوں نے شو کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ میزبان نے اپنے ہاتھ موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا کہ شو پر اگر کوئی مہمان آجاتا ہے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔ فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے