آرمی چیف

آرمی چیف سے قطری مسلح افواج کے چیف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

قطری چیف آف سٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے