رانا ثناءاللہ

21 اکتوبر کو نوازشریف ملک کی امید بن کر آرہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف ملک کی امید بن کر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو جو ہوا وہ نہ ہوا ہوتا تو آج ملک کے حالات بہتر ہوتے۔ وہی بات 28 جولائی 2017 کو دہرائی گئی۔ 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پوری دنیا کے اخبار پاکستان کو ایشین ٹائیگر لکھ رہے تھے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں پوری دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے۔ پھر عوام نے نواز شریف اور ان کی ٹیم پر اعتماد کیا۔ دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا۔ 2018 میں پاکستان کو ایک ایڈونچر سے گزارا گیا۔ ایک ایسا شخص پارلیمنٹ پہنچا جس نے اپوزیشن سے بات تک نہ کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا تھا آپ جیسے بھی ہیں آئیں چارٹر آف اکانومی پر مل بیٹھیں مگر اس شخص نے بات سننے کی بجائے گالیاں دیں۔ انہوں نے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بڑی تعداد میں 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں تاکہ اس ملک کو مشکلات سے نکالا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے