سینما

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز بارشوں کی نذر ، شائقین سینما گھروں کا رخ نہ کرسکے

کراچی (پاک صحافت)  ملک کے مختلف شہروں اور خاص طور پر کراچی میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز بارشوں کی نذر ہوگیا جس کے سبب شہریوں کی اکثریت سینما گھروں کا رخ نہ کر سکی۔ اس بار عید الاضحیٰ پر 10 جولائی کو فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی ‘قائد اعظم زندہ باد’، ہمایوں سیعد، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی ‘لندن نہیں جاؤں گا’ اور سمیع خان اور نازش جہانگیر کی ‘لفنگے’ ریلیز ہوئی جبکہ 8 جولائی کو ہالی وڈ فلم ’تھور: لو اینڈ تھنڈر‘ بھی ریلیز ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شائقین کی بڑی تعداد نے نہ صرف سینما گھروں کا رخ کیا بلکہ ہالی وڈ فلم کی موجودگی میں پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ہی ترجیح دی۔ خیال رہے کہ پاکستانی فلمیں دیکھ کر شائقین نے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا، قائد اعظم زندہ باد اور لندن نہیں جاؤں گا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ دیگر مملک میں بھی پاکستانی فلمیں کامیابی سے ریلیز ہوئیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھرپور انداز میں اپنی پسندیدگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم عید کے دوسرے روز پنجاب، خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں اور خاص طور پر کراچی میں دن کے آغاز سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شدید بارشوں کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے سبب شہری سینما گھروں تک جانا تو دور، گھر سے نکلنے سے بھی قاصر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے