بارش

سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق

کراچی (پاک صحافت) گزشتہ کئی دنوں سے سندھ کے مختلف علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں اب تک چھبیس افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق صوبے میں 20 جون سے 10 جولائی یعنی عید کے پہلے روز تک ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ مختلف حادثات میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی شہر میں ہوئیں جہاں 14 افراد نے اپنی جانیں گنوائیں۔ شہر قائد میں بارشوں کے دوران سب سے زیادہ اموات ضلع شرقی میں ہوئیں جہاں چھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے علاوہ کورنگی میں چار، ضلع جنوبی، ضلع وسطی، ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں نو، خیرپور میں دو اور سکھر میں ایک شخص بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے باعث جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے