عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول نے ٹک ٹاکرز کو محرم الحرام کا درس دے دیا

(پاک صحافت) عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول نے ٹک ٹاکرز کو محرم الحرام کا درس دے دیا۔ انہوں نےکہا کہ محرم الحرام یا عاشورے کا احترام کرنے کے لئے کسی کا اہل تشیع فرقے سے تعلق رکھنا ضروری نہیں، بہت سے غیر مسلم بھی اس کا احترام کرتے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر کین ڈول عرف عدنان ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محرم الحرم کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ٹک ٹاکرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے ٹک ٹاکرز کو کہا کہ کم از کم عاشورے کا احترام کرکے 3 دن اور رُک جاتے، یہ گانے اور ویڈیوز تو محرم الحرام کے بعد بھی جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ عدنان ظفر نے مزید کہا کہ الحمداللہ ہمارے والدین نے ہماری تربیت بہت اچھی کی ہے کہ ہم عاشورے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا تو غیرمسلم بھی احترام کرتے ہیں، لہذا محرم الحرام کا احترام کرنے کے لیے اہل تشیع ہونا ضروری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے