اعظم نذیر

ادارے کی توقیر سلامت رکھنے کے لیے فل کورٹ بینچ بنایا جائے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا الیکشن سے متعلق کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی توقیر سلامت رکھنے کے لیے فل کورٹ بینچ بنایا جائے، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن نے رضاکارانہ طور پر کیس سے علیحدگی اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر نے کہا کہ  الیکشن انعقاد کے سلسلے میں سوموٹو لیا گیا تھا، اس دن میں یہ بات ہوئی تھی کہ چار تین کی اکثریت سے مسترد ہو گیا۔ ادارے کے اندر تقسیم اور ابہام دور کرنے کرنے کے لیے 13 رکنی بینچ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ کل جسٹس منصور اور جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ آیا، دو مختلف طبقات ہیں جو مختلف باتیں کر رہے ہیں، کل دو ججز کے اختلافی نوٹ کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس کیس پر 13 رکنی بینچ بننا چاہیے، کل جو 2 ججز نے فیصلہ دیا انہوں نے بھی اسی طرف اشارہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے