شہباز شریف

پاکستان اب ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، وزیر اعظم

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، جادو ٹونے کرنیوالے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ  اب اگر ترقی کرنی ہے تو کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، بجلی اور گیس کی چوری ہر صورت روکنا ہوگی۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، غربت اور بے روزگاری سے نجات کیلئے مربوط پلان تیار کرلیا، گیس اور بجلی کی چوری کا خاتمہ کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، بیوہ اور یتیم نہیں بلکہ اشرافیہ بوجھ قبول کریں، اب ہمیں اپنی معیشت ری اسٹرکچر کرنی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہ کچھ لوگ دن رات پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کیلئے پھونکیں مار رہے تھے، پاکستان اب ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل گیا ہے، عوام کے مینڈیٹ سے نئی حکومت آئے گی، اگلے ماہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے