عاصم اظہر کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، سالگرہ نہ منانے کا اعلان

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے سالگرہ نہ منانے کا اعلان کر دیا۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔گلوکار نے لکھا ہے کہ اپنی اس سالگرہ کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ ہم سب فلسطین میں ہونے والے قتلِ عام کا پیغام دنیا تک پہنچائیں اور ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے لکھا ہے کہ براہِ کرم اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں، چاہے وہ سوشل میڈیا ہو اور ہم جیسے فنکار زیادہ سے زیادہ افراد تک فلسطینیوں کے پیغام کو پہنچانے کے لیے اپنے اسٹیج کا استعمال کریں۔ عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے مداحوں، دوستوں اور عزیز و اقارب کا سالگرہ کی مبارک بادیں دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے