سکندر سلطان راجہ

30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائیگا، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ آفس آمد پر نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے چیف الیکشن کمشنر کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور عام انتخابات کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، الیکشن کمیشن شفاف، آزادانہ، منصفانہ عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ و شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے، پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ نگراں پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے، نگراں پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے