مریم اورنگزیب

نواز شریف کے خلاف کرداروں کو ایک ایک کرکے اللّہ تعالیٰ بے نقاب کررہا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے انکشافات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور  منتخب وزیر اعظم نواز شریف کے  خلاف سازش اور اس کے کرداروں کو ایک ایک کرکے اللّہ تعالیٰ بے نقاب کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے مصدقہ حلف نامے کے بعد  نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے، سزائیں دی جائیں جبکہ بے گناہوں کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کےخلاف گواہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اورعوام کے خلاف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے