سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے آتے ہی دھوم مچا دی۔ گلوکار نے گزشتہ جمعے کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا نیا گانا ’زمانہ‘ ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دے دیا۔

اس سے قبل سجاد علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گانے کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کے مداح بیتابی سے گانے کے منتظر تھے۔ تاہم اب گانا ریلیز ہونے کے بعد چھا گیا ہے، ان کی گانے کی ویڈیو کو مختصر وقت میں 70 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور ساڑھے 5 ہزار سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا ہے۔ سجاد علی نے یوٹیوب پر گانا ریلیز کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے کی شاعری ڈاکٹر طارق مرزا نے لکھی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن سلامت علی خان صاحب کی ہے۔

گلوکار نے اس کے ساتھ ہی سلامت علی خان صاحب کا خاص شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انہوں نے میری عاجزانہ گزارش کو کھل دل سے قبول کرتے ہوئے میرے لیے یہ خوبصورت دھن ترتیب دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے ہمیشہ سے سادہ دھن پسند ہے امید ہے کہ آپ کو بھی یہ سادہ دھن اور اس کی شاعری پسند آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے