جاوید لطیف

کوئی مجھے پھانسی بھی چڑھائے اپنے موقف پر قائم ہوں۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کوئی مجھے پھانسی بھی چڑھائے اپنے موقف پر قائم ہوں۔ ایسی پالیسیاں نہ بنائی جائیں کہ جن کی وجہ سے ملک میں غدار پیدا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے آواز اٹھانا میری ذمہ داری ہے۔ میں نے غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔ جس پر مجھے پھانسی بھی ہوجائے کوئی فکر نہیں اور میں اپنے موقف پر قائم ہوں۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ اگر میں غلط ہوتا تو اپنا بیان واپس لیتا۔ میں نے مضبوط پاکستان کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ عوامی نمائندگی کا حق تب تک ادا نہیں ہوسکتا جب تک حقائق بیان نہ ہوں۔ بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ میری زندگی کو خطرہ ہے لیکن ریاست نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے