رانا ثناءاللہ

عمرانی فتنے کو اسلام آباد میں افراتفری کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمرانی فتنے کو اسلام آباد میں افراتفری کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ حکومت میں تھے تو اس وقت کیا بیانات دیتے تھے؟ چین اور سعودی عرب کی مثال دیتے تھے۔ ان کو سمجھائیں گے اور گمراہ لوگوں کا جو علاج ہوتا ہے وہ بھی کریں گے، چوہدری شجاعت کو پرویز الہٰی کی حکومت سے کوئی محبت نہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سوات کے سرکردہ رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے، سوات میں جو امن و امان کی صورت حال پیدا ہوئی ہے تشویش ناک ہے۔ سوات میں معاملات اس سطح پر نہیں کہ کنٹرول نہ کیے جاسکیں، سیکیورٹی ایجنسیز اور مسلح افواج صورت حال کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت لانگ مارچ کی تیاری پر لگی ہے، ان کو احساس ہی نہیں، وزیر اعلیٰ کے پی نے سوات کے معاملے پر بیان ہی نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے