معیشت

ملک اس وقت غلط سمت پر گامزن ہے، 80فیصد پاکستانیوں کی رائے

اسلام آباد (پاک صحافت) تازہ سروے رپورٹ میں 80 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی ہے کہ اس وقت ملک غلط سمت پر گامزن ہے۔  دوسری جانب سروے میں 86 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ملازمت کے حوالے سے پُراعتماد نہیں ہیں اور ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں حالات مزید پریشان کن ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’اِپسوس‘ کی جانب سے ’صارفین اعتماد سروے‘ کیا گیا جس میں 80 فیصد پاکستانیوں نے تسلیم کیا کہ ملک غلط سمت پر گامزن ہے اور خاص طور پر کورونا وبا کے بعد بے روزگاری اور مہنگائی کی لہر کے عوام کے لیے باعث تشویش ہے۔ کمپنی کی جانب سے سروے میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد شہریوں کے انٹریو کیے گئے جس میں 67 فیصد مرد اور 33 فیصد خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سروے میں 86 فیصد کا تعلق شہری آبادی سے تھا جن میں 37 فیصد کی عمریں 31 سے 40 سال کے درمیان ہے۔ سروے میں صرف 8 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت کو مضبوط قرار دیا۔ سروے میں 84 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے عدم اعتماد کا شکار ہیں جب کہ  85 فیصد پاکستانی اپنے مستقبل میں کسی بڑی خریداری کی امید نہیں رکھتے جب کہ 85 فیصد عوام موجودہ حالات میں اپنی گھریلو خریداری کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے