مریم نواز

سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر “تھو” ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست دان کے بھیس میں چھپے قوم و ملک کے غداروں پر تھو ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ھے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔ شہداء ہمارے سروں کے تاج ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جو قوم و ملک کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی بے قدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے۔ تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر۔

اس سے قبل حمزہ شہباز نے یوم تکریم شہداء کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ وطن عزیز کے لئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آج پورا پاکستان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے