سابقہ اداکارہ نور بخاری کا محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر کڑی تنقید

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر  سخت تنقید کی ہے۔ نور بخاری نے کہا کہ 9 اور 10 محرم کا احترام تو دوسرے مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم یہاں چھٹیاں منانے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وسمِ گرما کے اختتام پر بہت سے پاکستانی ہر سال کی طرح اس سال بھی کچھ دنوں کی چھٹیاں گزارے کے لیے ملک کے شمالی علاقوں کا رخ کرتے یا پھر بیرونِ ملک جانے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ نور بخاری کو محرم کے ایام میں بھی لوگوں کی گرمیوں کے اختتام پر چھٹیاں منانے جانے کی روایت کو برقرار رکھنا بالکل پسند نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے اُنہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر محرم الحرام میں چھٹیاں گزارنے کے لیے سیر و تفریح کے منصوبے بنانے والوں پر غصّے کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ واہ رے امتی، آلِ رسول ﷺ پر پانی بند کر دیا گیا اور امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے