میرا

اداکارہ میرا نے اپنی برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پاک صحافت) ہر وقت خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ میرا نے اپنی برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اداکارہ کے مطابق وہ کپڑوں اور لپ اسٹک کی برانڈ لانچ کرنے والی ہیں۔ خیال رہے کہ میرا نے انسٹاگرام پر میرا نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنا کپڑوں اور لپ اسٹک برانڈ ’میرا جی‘لانچ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ وہ اس وقت ہیوسٹن میں ہیں اور پاکستان قونصلیٹ اور ریحان صدیقی کی جانب سے دی گئی دعوت پر امریکہ آئی ہیں۔ میرا نے انسٹاگرام پوسٹ میں ریحان صدیقی اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان صدیقی ایک مثبت شخصیت ہیں جو پاکستان اور پاکستانی ٹیلنٹ کو پروموٹ کررہے ہیں وہ عالمی سطح پر پاکستانی کی مثبت تصویر اجاگر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق وہ اور ریحان صدیقی ایک شارٹ فلم پر کام کررہے ہیں جو امریکا میں بنائی جائے گی،اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل لانچ کریں گی۔ میرا کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم امن اور سماجی خدمت کے لیے کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے