مراد علی شاہ

9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروس پہلی بار بند نہیں ہوئی، 9 اور 10 محرم کو سیکیورٹی کے باعث موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔

وزیراعلی سندھ متاد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ 9 محرم الحرام کے حوالے سے جلوس نکالے جارہے ہیں، 9 اور 10 محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی کے مکمل انتظامات ہیں، امید ہے جلوس خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آیا ہوں، چھوٹے موٹے تھریٹ الرٹ ہیں، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں، جلوس کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے