رضا ربانی

1973 کے آئین کیلئے 2023ء گولڈن جوبلی سال ہے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ 1973 کے آئین کیلئے 2023ء گولڈن جوبلی سال ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 73ء کا آئین 10 اپریل 1973 کو قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا، یوں یہ اس سال 50 برس کا ہوگیا۔ حکومت کو سال 2023 کو ’1973 آئین کا سال‘ قرار دینا چاہیے، آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات سال بھر منانے سے متعلق قومی کمیٹی بنائی جائے۔

سینیٹر رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ 1973 کا آئین شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے، اس آئین کی اہمیت کو نوجوان نسل پر آشکار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سال اس بات کی علامت ہے کہ عوام 1973 کے آئین سے انحراف پر مزاحمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے