پی ٹی آئی

اہم اتحادی جماعت نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی اہم اتحادی جماعت نے وفاقی کابینہ میں وزارت نہ ملنے پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اتحادی جماعت کو ویلکم۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے وزارت نہ ملنے پر وفاقی حکومت کو ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دے دی اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئی جس پر پیپلز پارٹی نے انہیں اپوزیشن بینچوں پر آنے کی پیشکش کردی ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے کابینہ میں نمائندگی کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ اگر کابینہ میں نمائندگی نہیں دی گئی تو ہم حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے اس مطالبے کے حق میں ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے