واٹس ایپ

واٹس ایپ میں 60 سیکنڈ کے ویڈیو میسجز بھیجنے کا فیچر متعارف

(پاک صحافت) میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے حال ہی میں میسجز کو ایڈٹ کرنے، چیٹ لاک اور چینلز سمیت دیگر کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ اب واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم میں پہلے موجود نہیں تھا اور صارفین کو یقیناً بہت زیادہ پسند آئے گا، کیونکہ اس سے لوگوں سے چیٹ کرنے کا انداز بدل جائے گا۔

تٖفصیلات کے مطابق کمپنی نے واٹس ایپ میں اب انسٹنٹ ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ واٹس ایپ نے بتایا کہ وائس میسجز نے لوگوں کے رابطوں کا انداز بدل دیا تھا اور انہیں فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کی سہولت ملی تھی اور اسی کو دیکھتے ہوئے انسٹنٹ ویڈیو میسجز کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ ویڈیو میسجز سے رئیل ٹائم میں لوگوں کی باتوں کا جواب دینا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے میسج کے طور پر اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔ اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ 27 جولائی کی شب سے شروع ہوگیا اور تمام صارفین اسے آنے والے ہفتوں میں استعمال کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے