حریم شاہ

حریم شاہ کی بلاول بھٹوزرداری سے اظہار محبت کی ویڈیو وائرل

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے اظہار محبت کر دیا، جس کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے، خیال رہے کہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے پاکستانی گلوکار شان خان کا مقبول ترین گانا ’ہم تمہاری راہ دیکھیں گے صنم، تم چلے آو پہاڑوں کی قسم‘ گن گنا رہی ہیں۔ حریم شاہ گانے کے ساتھ ساتھ رقص کے جوہر بھی دکھا رہی ہیں اور اپنے موبائل فون پر بلاول بھٹو زرداری کی تصویر بھی بار بار کیمرے کی جانب دکھا رہی ہیں۔

واضح رہے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ  اس سے قبل بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے چکی ہیں۔ تاہم اب انہوں  نے انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے ایک گانا گنگناتے ہوئے  ان سے محبت کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے