کراچی کنگز

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

کراچی (پاک صحافت)  پی ایس ایل کے نویں میچ میں  کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے بابراعظم کی زبردست اننگز کے بدولت مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم نے جوئے کلارک کے ساتھ ملکر 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران جوئے کلارک نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی وہ 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی فارم بحال کرتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ کولن انگرام 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم 90 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی جانب سے دو وکٹیں شاہنواز دھانی کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ سہیل خان نے حاصل کی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے پچھلے تینوں میچوں میں ناکام رہنے والے اوپنر کرس لین کو دوبارہ موقع دیا گیا لیکن اس بار انہوں نے ٹیم کو مایوس نہیں کیا اور 14 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان 32 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بلے باز جیمز ونس 29 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ارشد اقبال کا شکار بنے تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے سست روی سے بیٹنگ کی جس کے باعث ملتان سلطانز 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے