شہباز شریف

اتحادیوں کا متفقہ فیصلہ ہے الیکشن اکتوبر میں ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کا متفقہ فیصلہ ہے الیکشن اکتوبر میں ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو پارلیمان نے قبول نہیں کیا، پارلیمنٹ آج بھی سمجھتی ہے کہ فیصلہ چار تین کا ہے تین دو کا یا پانچ دو کا نہیں، گفتگو کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گفتگو کا فارمیٹ کیا ہوگا بیٹھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی اس معاملے میں گنجائش پیدا کرسکتی ہے، پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، زہر گھولا گیا، افواج پاکستان کو بھی نہیں چھوڑا، بیرون ملک پی ٹی آئی کے ایجنٹس نے گھناؤنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے چیلنجز کو ڈیل کیا ہے، صورتحال حکومت کے لیے ابھی بھی چیلنجنگ ہے، پارلیمنٹ نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے