ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں پر گامزن

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، مجالسِ عزاء، عزاء داروں کی نوحہ خوانی اور سینہ زنی  کا پُرامن طریقے سے سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جلوس برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں جو اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوں گے جبکہ مختلف شہروں میں کچھ دیر بعد 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشترک پارک میں منعقد ہوئی، جس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا، مجلس کے بعد نشتر پارک سے جلوس روانہ ہوا۔ جلوس کی گزرگاہوں پر سخت سیکیوریٹی تعینات کی گئی ہے، شہر میں موبائل فون سروس کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر معطل ہے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پزیر ہو گا۔

واضح رہے کہ پشاور میں شہدائے کربلا حضرت امام حسین ؑاور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں 9 محرم کا شبیہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر روڈ سے 10 بجے برآمد ہوا۔جلوس کالی باڑی، چوک فوارہ اور دیگر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 سے برآمد ہوا بعد ازاں یہ جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 واپس پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔ اسی طرح حیدر آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین سے برآمد ہوا ہے۔ یہ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا آغاز کے مقام پر ہی عصر کے وقت ختم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے