سیکیورٹی

اسلام آباد پولیس نے نوازشریف کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس نے نواز شریف کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ نواز شریف کو خصوصی سیکیورٹی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی فراہم کردہ خصوصی سیکیورٹی میں 3 اسپیشل پولیس وین بھی شامل ہیں، اے ٹی ایس اہلکاروں کا سپیشل دستہ بھی نوازشریف کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کو پہلے ہی سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی دی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے