نامور فلمساز

بالی وڈ کے مقبول ترین پروڈیوسر دبئی میں گرفتار، جیل منتقل

ممبئی (پاک صحافت)  بالی وڈ کے مقبول ترین پروڈیوسر کو دبئی میں گرفتارکر کے جیل منتلق کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق بالی وڈ کے پروڈیوسر گورانگ دوشی کو 7 روز قبل ایک مقدمے کے اندراج کے بعد دبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ دبئی پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد گورانگ دوشی کو گرفتار کرلیا ہے اور وہ 7 روز سے جیل میں قید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے پروڈیوسر گورانگ دوشی کو 7 روز قبل ایک مقدمے کے اندراج کے بعد دبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال گورانگ دوشی اپنے شو کی شوٹنگ کیلئے 150 افراد کی ٹیم لیکر دبئی گئے تھے لیکن شو کے فنانسر نے ہاتھ پیچھے ہٹالیا تھا جس کے بعد ٹیم کو واپسی بھارت آنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ  فلمساز پر ٹریول ایجنٹ نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پروڈیوسر کو 2 لاکھ درہم یعنی 40 لاکھ بھارتی روپے کی رقم اد نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ گورانگ دووشی کئی سپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں جس میں امیتابھ بچن کی فلم ’آنکھیں‘ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے