عدنان صدیقی

بھارتیوں کو اپنے اندر تھوڑی برداشت پیدا کرنی چاہیے، عدنان صدیقی کا بھارتیوں کو پیغام

کراچی (پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھارتیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہاانہیں اپنے اندر تھوڑی برداشت پیدا کرنی چاہئے۔   اداکار عدنان صدیقی نے بھارت اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانیوں میں بہت زیادہ برداشت ہے، اگر یہاں کسی اداکار یا گلوکار کا کسی بھارتی اداکار یا گلوکار کے ساتھ تعلق ہوگا توآپ اس پر بھی پابندی لگا رہے ہیں ، یہ بہت افسوسناک بات ہے اور اس کی شروعات بھارت سے ہی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عدنان صدیقی ‘ہیلو میرا سیٹھی’ ویب شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ بھی بیان کیا۔ ویب شو کے دوران عدنان صدیقی نے بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت وہ میری تیسری اور ان کی 300 ویں فلم تھی لیکن اس کے باوجود بھی سری دیوی کا اس قدر عاجز ہونا بہت بڑی بات تھی۔

واضح رہے کہ ویب شو کے دوران معروف  اداکار عدنان صدیقی نے  بتایا کہ میں وہ دن نہیں بھول سکتا جب میں پہلے دن شوٹ پر گیا تھا اور اداکارہ سری دیوی اپنی گاڑی کے باہر کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں، انہوں نے میرا ڈائریکٹر سے تعارف کرایا اور کھڑے ہو کر انہوں نے میری بہت اچھی طرح خوش آمد کی، سری دیوی نے میرا  بہت خیال کیا اور مہمان نوازی کی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے