پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ  بورڈ (پی سی بی)  کھلاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہ  کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے  کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو کرونا ویکسی نیشن کے لئے پی سی بی نے مختلف کمپنیز سے رابطہ کیا ہے، ویکسی نیشن کے بعد کرکٹرز کرونا اوربائیو سکیور ببل سے نجات حاصل کرلیں گے۔ یاد رہے کہ نگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم کی کرونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو عالمی وبا “کرونا ” سے محفوظ رکھنے کے لئے انہیں ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے حکام کو کرونا ویکسین لگانےکی تصدیق کردی ہے۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کل صبح کرونا ویکسین لینے کی غرض سے چین روانہ ہوگا، کرونا ویکسین پاک فضائیہ کے آئی ایل 78طیارے کے زریعے پاکستان لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سرکاری حکام کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ یکم فروری تک چین سے کرونا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی، ابتدائی کھیپ میں پانچ لاکھ ویکسین پاکستان پہنچائی جارہی ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چین سےکرونا ویکسین خصوصی کنٹینرز میں پاکستان لائی جائےگی،پاکستان پہنچنے کے بعد ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا، ای پی آئی مرکز سےکرونا ویکسین کو صوبوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے