رانا ثناءاللہ

ضد پر الیکشن کرائے تو خون میں نہلانے والی بات ہوگی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ فوج کی سیکیورٹی اور دیگر ضروری لوازمات پورے کیے بغیر الیکشن کرانا ایسا ہے جیسے ملک کو خون میں نہلانے والی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کسی کی ضد پر ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، ایک فرد واحد کی انا کی تسکین کیلئے ملک کو آمریت کے اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں ٹوٹی نہیں بلکہ توڑی گئی ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ متنازع الیکشن کروایا جائے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پیسے اور سیکیورٹی مانگ رہا ہے، ریٹرننگ آفسر نہ ہوں تو ملک بھر میں عذر مچے گا، پولنگ والے دن فوج کی سیکیورٹی بھی ضروری ہے۔  ملک کو سب سے بڑا نقصان دو متنازعہ الیکشن سے پہنچا، ایک انیس سو ستر اکہتر کے انتخابات تھے جس کے بعد ملک دو لخت ہوا اور دوسرا الیکشن 1977 کا تھا جس نے ملک کو آمریت میں دھکیلا۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں الیکشن سے ملک کو جو نقصان ہوا ہم آج تک اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، وکلا برادری ہمارے معاشرے کا لازمی حصہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو عوام میں جانے میں کوئی خوف نہیں ہے، یہ الیکشن صرف فرد واحد کی انا، ضد، خود پرستی کی تشکیل کیلئے کرایا جا رہا ہے، یہ اسمبلیاں ٹوٹی نہیں ایک خاص مقصد کیلئے توڑی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے