وزیراعظم اور آرمی چیف فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارنے پاک افغان سرحد پہنچ گئے

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک افغان سرحد پاراچنار پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزاریں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جوانوں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا۔ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ قوم اور تمام عالمِ اسلام کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی کے گوشت کے علاوہ بھی محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ احساس ہے پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے، حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی ریلیف پر صرف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بھی تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے