بالی وڈ اداکار سنجت دت نے پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کو عیدِ قرباں کی عیدی دے دی

کراچی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجت دت  نے پاکستان کی اداکارہ نمرہ خان کو عیدِ قرباں کی عیدی دے دی۔ دوسر جانب نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بھارت سے مجھے سنجو بابا کی طرف سے عیدی ملی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اور  اداکارہ نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ اُن کے اور سنجے دت کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کی اسکرین ریکارڈنگ تھی۔ ویڈیو میں نمرہ خان کو سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا جبکہ اس پوسٹ پر اب تک تین لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور مسلمان سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے اللّٰہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے