اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یو اے ای نے سٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرا دیے ہیں۔ وہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی طرف سے یو اے ای کے مشکور ہیں۔ ایک ارب ڈالر آنے سے ذخائر میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرنے کا راگ الاپنے کی افواہیں دم توڑ گئیں ہیں، پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا۔ حکومت دن رات عوام کو ریلیف دینے اور معیشت بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے